دنیا میں رونما ہونے والے انقلابات میں جو چیز اہمیت کی حامل ہے وہ اسکی بقاء ہے اگر دنیا کے کسی کونے میں کوئی انقلاب معرض وجود میں آجائے تاہم اسکی بقاء کا کوئی انتظام نہ ہو توگویا وہ بیکار ہے اوراس کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور اس کی راہ میں دی جانے والی تمام قربانیاں رائیگاں جائیگی لہٰذا اس کی بقاء کا انتظام انتہائی اہم ہے۔ 1977 میں ایران میں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب کے بعد دنیائے کفر نے اس انقلاب کو کچلنے کیلئے جنگ کا سہارا لیتے ہوئے عراق کی بعثی حکومت کے ذریعے ایران پر جنگ مسلط کی اور مسلسل آٹھ سال تک یہ جنگ جاری رہی جسے آج دفاع مقدس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اور اس جنگ کے بہت سے فوائد سامنے آئے اور اسکا سب سے بڑا فائدہ انقلابی جذبے کو بر قرار رکھتے ہوئے اسے استحکام بخشنا تھا۔ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے نتیجے میں انقلاب اسلامی ہمیشہ کیلئے کیسے محفوظ ہوا؟ اور انقلاب کے آغاز میں کس طرح کی مشکلات در پیش تھیں اور انکا سد باب کیسے ہوا؟ ان سوالات کے جوابات کیلئے دفاع مقدس سے متعلق ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کا مشاہدہ کریں۔ #ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #اسلامی_انقلاب #دفاع_مقدس #گہرائی #خطرات #انقلابی_جذبہ #محفوظ #امام_خمینی #محاذ
ژانر:

پاسخ به

×